ٹی وی اینکر قتل کیس،معاملہ نیب کے سپرد کرنے کی سفارش

مرید عباس قتل، ملزم عاطف کی ڈائری سے اہم ریکارڈ حاصل

فوٹو: فائل


کراچی میں اینکرپرسن مرید عباس قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے کیس نیب کے حوالے کرنے کی سفارش کردی ہے ۔ عدالت نے ملزم عاطف زمان کے جسمانی ریمانڈ میں انیس جولائی تک توسیع کردی  ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کی حالت ایسی نہیں کہ پیش کرسکیں۔ان سمیت کسی کو ملزم سے ملاقات کی اجازت نہیں۔

مرید عباس قتل کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے نیب سےتفتیش کی سفارش کردی ہے۔ اعلی حکام کو بھیجے گئے لیٹر کی کاپی ہم نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دو افراد کا قتل مالی فراڈ کی وجہ سے ہوا جو ایک ارب روپے سے زیادہ کا ہے۔ متاثرین کی تعداد سو سے زائد ہےجن میں سے زیادہ تر کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے ہے۔ پولیس کو ریکوری میں سخت دباؤ کا سامنا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم عاطف زمان کی حالت ایسی نہیں کہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ مقتول اور ملزم کے وکلا نے کہا کہ انہیں ملزم سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر کوئی ملزم سے نہیں مل سکتا ۔ یہاں تک کہ انہیں بھی اجازت نہیں۔اگر ملزم کی جان چلی گئی تو ان کے گلے میں آئے گا۔ ملزم کے وکیل نے ملاقات کرانے کے لئے تحریری درخواست جمع کرادی۔

ملزم کے وکیل منصف جان  نے مقامی عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں  سے گفتگو میں کہا کہ عاطف کی حالت بہتر ہوتے ہیں اس سے ملوں گا۔مدعی مقدمہ کے وکیل نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سیون اسٹار اسپتال میں علاج کے لئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے۔ اکثر پولیس بااثر ملزموں سے مل جاتی ہے۔

عدالت نے ملزم سے ملاقات کی درخواست پر متعلقہ ایس ایس پی کو نوٹس جاری کردئیے۔ ملزم کی صحت اور تفتیش سے متعلق تیس جولائی تک رپورٹ طلب کرلی۔ملزم کے جسمانی ریمانڈ انیس جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

کیس کے تفتیشی افسر نے مقتول اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا کا تفصیلی بیان قلم بند کرلیا ہے۔ مرید عباس قتل کیس کے تفتیشی افسر عتیق الرحمٰن نے زارا کا بیان ان کی رہائشگاہ پر لیا ۔
تفتیشی افسر نے ڈیڑھ گھنٹے تک مقتول کی اہلیہ سے معلومات حاصل کیں،مختلف سولات کئے اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ مرید عباس کی اہلیہ سے لئے گئے اس ضمنی بیان کو چالان کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: مرید عباس قتل، ملزم عاطف جعلساز نکلا


متعلقہ خبریں