پنجاب میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

فائل فوٹو


پنجاب سے پولیو وائرس کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، صوبے میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے، لاہور میں نو ماہ کا بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب پولیو پروگرام کے انچارج سلمان غنی کے مطابق شاد باغ کےرہائشی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسی طرح  جہلم میں بھی پولیو وائرس نے چار سالہ بچی کو زندگی بھر کے لیے معذور کردیا ہے۔

پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد لاہور میں کل کیسز کی تعداد چار جب کہ پنجاب میں کل کیسز کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔  قومی ادارہ صحت کی جانب سے بھی بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

پنجاب پولیو پروگرام کے انچارج سلمان غنی کے مطابق بچے نے پولیو مہم  کے دوران قطرے پیے تھےاس  کے علاوہ بچے کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل ہے اور بچے میں معذوری کی علامات نہیں ہیں تاہم بچے میں پولیو انفیکشن پایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے بھی  پولیو کا شکار بچے کے گھر کا دورہ کیا ۔ انچارج پولیو پروگرام پنجاب سلمان غنی بھی ڈی سی لاہور کے ساتھ تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے، رواں سال تعداد 41 ہوگئی


متعلقہ خبریں