فلم ’’ریڈی اسٹیڈی نو‘‘ 19 جولائی کو ریلیز ہو گی

’’ریڈی اسٹیڈی نو‘‘ سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار

لاہور: ہم فلمز کے بینر تلے بننے والے فلم ’’ریڈی اسٹیڈی نو‘‘ 19 جولائی کو ریلیز کر دی جائے گی۔

دُرید اینڈ مومنہ پروڈکشن اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ” ریڈی اسٹیڈی نو” کی کاسٹ لاہور میں فلم کی تشہیر میں مصروف ہے جو 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں آمنہ الیاس اور فیصل سیف شامل ہیں۔

فلم کو ہدایت کار ہشام منور نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی کامیڈی اور رومانس کے گرد گومتی ہے، فلم میں پنجاب کے ثقافتی رنگوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

فنکاروں کا کہنا ہے کہ فلم میں ڈانس کا تڑکا شائقین کو خوب بھائے گا اور یہ فلم ناراض فلم بینوں کو واپس سینما گھر آنے پر مجبور کر دے گا۔ ’’ریڈی اسٹیڈی نو‘‘ میں سینر اداکار سلمان شاہد منفرد کردار میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا نیا گیت ’’ناچی جا‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا جو یقیناً آپ کو جھومنے پر مجبور کردے گا۔ اس گانے کو سننے کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ آنے والے دنوں میں یہ گیت شادی کی تقریبات میں چار چاند لگا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں فلم ’سپر اسٹار‘ کے پہلے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم

معروف گلوکار اسرار کی سریلی آواز نے اس میں سروں کا رس گھول دیا ہے، اس کے بول ہاشم بن منور نے لکھے ہیں جبکہ اسے حسن بادشاہ نے پروڈیوس کیا ہے۔

گزشتہ ماہ کراچی میں ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا رنگا رنگ ٹریلر لانچ کی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی۔

فلم کے ہدایت کار ہشام بن منور کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی فلموں میں کچھ نیا لانے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ہم سچ میں کچھ مختلف لائے ہیں۔


متعلقہ خبریں