’ڈیلی میل کی خبر حقائق پر مبنی ہے‘



اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے دعوی کیا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر حقائق پر مبنی ہے اور ن لیگ نے اس سے پہلے پینٹ ہاوس پائیرٹس والی اسٹوری کو بھی چیلنج نہیں کیا تھا۔

پروگرام ویوز میکرز میں میزبان زریاب عارف کے سوال پر کہ کیا ڈیلی میل کی اسٹوری حقائق پر مبنی ہے؟  کا جواب دیتے ہوئے پروگرام میں شامل تجزیہ کار رضا رومی اور مبشر بخاری نے ڈیلی میل کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حقائق پر مبنی اسٹوری نہیں ہے جبکہ تجزیہ کار ناصر بیگ چغتائی اور مشرف زیدی نے کہا ابھی دیکھنا ہوگا کہ حقائق سچ ہیں یا جھوٹ۔
میزبان زریاب عارف کے دوسرے سوال کہ کیا ن لیگ دفاع کر پائے گی کل سپریم کورٹ میں ویڈیو اسکینڈل کیس کا

اس پر تجزیہ کار مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ جب نوازشریف اور جج کی ملاقات کی بات آئے گی تو ن لیگ ٹھس ہوجائے گی  اور دفاع نہیں کر پائے گی۔

جنرل امجد شیعب نے کہا اس کے پیچھے سب پیسے کا کھیل ہے ن لیگ نے 5 کروڑ میں 3 ویڈیوز خریدیں  اور یہ عدالت میں دفاع نہیں کر پائیں گے۔

رضا رومی نے بھی اتفاق کیا کہ دفاع کرنا مشکل ہوگا جبکہ تجزیہ کار مبشر بخاری اور ناصر بیگ چغتائی کا کہنا تھا کہ ن لیگ دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ریکوڈک کے جرمانے پر وزیر اعظم کے کمیشن بنانے اور ذمہ داروں کے تعین پر جنرل امجد شعیب، مبشر بخاری، ناصر بیگ چغتائی اور رضا رومی کا کہنا تھاکہ ذمہ داروں کا تعین ہوجائے گا جبکہ مشرف زیدی کا جواب تھا کمیشن کے ذریعے نہیں ہوپائے گا۔

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کی ٹیم سلیکشن کمیٹی اور کپتان کی تبدیلیوں کے سوال پر مبشر بخاری، جنرل امجد شعیب ، ناصر بیگ چغتائی اور رضارومی کا کہنا تھا کہ ہونی چاہئیں جبکہ مشرف زیدی کا کہنا تھا ٹیم نہیں سسٹم بدلنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں