کوئٹہ: حادثے کا شکار ہونیوالی کوئلے کی کان سے چار لاشیں نکال لی گئیں


کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں حادثے کا شکار ہونے والی کوئلے کی کان سے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی جی پی ڈی ایم اے) عمران زرکون کے مطابق حادثے کے بعد ایک کان کن کو زندہ نکا لیا گیا۔

حادثے کے خلاف مزدوروں نے احتجاج کیا اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ  بھی کیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے اور سیکرٹری مائنز زاہد سلیم نے مائنز لیبر کے ساتھ رات گئے مذاکرات کیے جو کامیاب ہوگئے۔

زاہد سلیم اور عمران زرکون ڈیگاری حادثے کے ریسکیو آپریشن کی رات گئے تک خود نگرانی میں مصروف تھے۔

مزید پڑھیں: کوئلے کی کان میں پھنسے مزدوروں کو بچانے کے لیے آپریشن جاری

عمران زرکون نے کہا کہ کان میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر زاہد سلیم کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

عمران زرکون کا کہنا تھا کہ ریسکیو ایمبولینسز، میڈیکل ٹیمیں بمہ فرسٹ ایڈ موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری کان کن کے نکالنے تک ریسکیو آپریشن بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پانچ کان کن تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔

انہونں نے مزید کہا کہ چار ہزار فٹ گہری کان سے کانکوں کو نکالنے میں ریسکیو اہلکاروں کو کئی مشکلات درپیش آئیں۔


متعلقہ خبریں