منشیات کیس: رانا ثناءاللہ کا آرمی چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کا سینیٹ کے قبل از وقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ بنا کر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو بدنام کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس کا نوٹس لیں۔

یہ بات انہوں نے آج لاہور میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد  ضلع کچہری میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما کی پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر مریم نواز کا رانا ثناءاللہ سے کہنا تھا کہ آپ کو نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔

رانا ثناء اللہ کو اے این ایف کی جانب سے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پیشی کے موقع پر ضلع کچہری کے اطراف کی سڑکیں کنٹینرز، خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئی تھیں۔

کچہری کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری اور اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی تعینات کیے گئے  جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ یکم جولائی کو رانا ثناءاللہ کو اے این ایف نے گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا تھا۔

اے این ایف کے ترجمان ریاض سومرو نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما کی گرفتاری بہت سے شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں