پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر عائد پابندی ختم

پاکستانی فضائی حدود پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستانی فضائی حدود پر عائد پابندی ختم کر دی۔

اس ضمن میں سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارت سمیت تمام ممالک کی ائیرلائنز پاکستانی حدود استعمال کر سکیں گی۔

سی اے اے کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ  اور اوور فلائی کی پابندی تھی۔

مزید پڑھیں: فضائی حدود کی بندش، سول ایوی ایشن نے نیا نوٹم جاری کردیا

اوور فلائی کی بندش ختم ہونے کے بعد لاہور سے نئی دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا، ارمچی کی پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔

یاد رہے رواں سال 27 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورازی کی تھی جس پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں دشمن کے دو طیارے مار گرائے گئے تھے۔

سی اے اے نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور اور ملتان  سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر  فضائی آپریشن بند کرنے کےاحکامات دیے۔ اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں روک دی تھیں۔


متعلقہ خبریں