ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی

ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا تو سونے کی قیمت بھی فی تولہ 1150 روپے کم ہو گئی۔

ڈالر کی مقابلہ میں روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے کم ہو کر160 روپے 30 پیسے پر آ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی اور سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد ایک بار پھر قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے کمی کے بعد 82 ہزار 650 روپے پر آ گئی۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی 10 گرام قیمت 986 روپے کمی کے بعد 70 ہزار 842 پر آ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی اونس 1403 ڈالر کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں ڈالر 19 پیسے، فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا

گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1028 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 900 روپے اور 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 15.63 ڈالر ہو گئی۔


متعلقہ خبریں