آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا


اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریں گے۔ پالیسی میں آئندہ دو مہینوں کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ 

پالیسی ریٹ کے تعین کے لیے بورڈ آف گورننس کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا جس میں بورڈ ممبران پالیسی ریٹ پر بحث کریں گے تاہم پالیسی ریٹ کا حتمی فیصلہ گورنر اسٹیٹ بینک کریں گے۔

شرح سود کے تعین کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس میں ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

روپے کی گرتی قدر اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث ماہرین توقع کررہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی تھی اور ایک دن میں 100 انڈیکس میں 660 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 20مئی کو پاکستان کے مرکزی بنک نے اپنی مانیٹری پالیسی میں آئندہ دو ماہ کیلیے شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ کردیا تھا۔ قبل ازیں  شرح سود 10.75 فیصد تھی۔


متعلقہ خبریں