یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی

Utility store

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کے بعد چائے کی پتی بھی سستی کردی گئی


اسلام آباد: گزشتہ کئی ہفتوں سے قیمتوں میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر ایشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق گھی کی قیمت میں 26 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا کہ کوکنگ آئل 21 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے،مرکزی بنک

گزشتہ روز جاری ہونے والی اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 19کے دوران اقتصادی نمو کی رفتار خاصی سست ہوگئی ہے اور اسکی بنیادی وجہ جڑواں خساروں پر قابو پانے کی غرض سے کیے جانے والے پالیسی اقدامات کاردِعمل ہے۔

مرکزی بنک کی رپورٹ میں کہا گیاہے  کہ ان اقدامات سے صنعتی شعبے کی کارکردگی متاثر ہوئی اوراشیاء سازی کی سرگرمیاں ماند پڑیں۔پانی اور موسم سے متعلق خدشات اوراس کے ساتھ ساتھ اہم خام مال کی بلند قیمتوں نے فصلوں کی پیداوارپراپنا اثرڈالا۔

اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق اجناس پیدا کرنے والے شعبوں کی کمزور کارکردگی نے بھی خدمات کے شعبے کی کارکردگی کو محدود کیا ہے۔


متعلقہ خبریں