بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا محفوظ فیصلہ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے سنائے گی۔

اس سلسلے میں پاکستانی وفد اٹارنی جنرل کی قیادت میں فیصلہ سننے کے لئے ہیگ روانہ ہو گیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف کے اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو پبلک سٹنگ کے دوران آئی سی جے کے جج عبدالقوی احمد پڑھ کر سنائیں گے ۔

کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سننے کے لئے اٹارنی جنرل انور منصور کی قیادت میں پاکستانی وفد ہیگ کے لئے روانہ ہو گیا ہے ۔ ڈی جی سارک ڈاکٹرمحمد فیصل بھی وفد میں شامل ہیں ۔

تین مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کلبھوشن یادیو تسلیم کر چکا ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را‘ کا ایجنٹ ہے جسے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لئے بھیجا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ رواں سال 22 فروری کو سماعت مکمل ہونے اور فیصلہ محفوظ کرتے وقت  صدر عالمی عدالت نے کہا تھا کہ اگر اس معاملہ میں ہمیں ضرورت ہوئی تو ہم مزید حقائق دونوں فریقین سے مانگ سکتے ہیں۔

سماعت کے آخری دن  پاکستانی ایڈہاک جج تصدق جیلانی بھی بینچ میں موجود تھے۔ صدر عالمی عدالت نے جسٹس تصدق جیلانی کا مختصر تعارف پیش کیا۔

پاکستانی وکیل خاور قریشی نے اپنے دلائل میں کہا  تھا کہ بھارت نے پاکستان کے سوالوں کے جواب نہیں دیئے، بھارت میرے دلائل پر بے بنیاد اعتراضات کرتارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وکیل نے غیرمتعلقہ باتوں سےعدالتی توجہ ہٹانےکی کوشش کی، بھارت نےمیرےالفاظ سےمتعلق غلط بیانی سےکام لیا۔

آخری سماعت کے موقع پر ترجمان  دفتر خارجہ  ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ ہم کلبھوشن کیس میں مثبت فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فیصلے سے یادیو کے ہاتھوں متاثر ہونے والے خاندانوں کو انصاف ملے گا

 


متعلقہ خبریں