ن لیگ کا ملک گیر ریلیاں نکالنے کا فیصلہ


لاہور: مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائی کے لئے ملک گیر ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک گیر ریلیوں میں نواز شریف کے لئے فوری انصاف کا مطالبہ دہرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریلیوں میں قانون اور اظہار رائے کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلیوں میں نظام کو استعمال کر کے عوامی نمائندوں کو سزائیں دینے کے عمل کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔

مریم نواز کے مطابق ریلیوں میں اداروں کے نامزد افراد کو مسلط کئے جانے جیسے اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں