17 گھنٹوں کے دوران 533 پروازوں نے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کیا


پاکستان کی فضائی حدود کھلنے کی وجہ سے ایئرٹریفک میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ آج 17 گھنٹوں کے دوران 533 پروازوں نے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کیا ہے۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے ) ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی 51 سے زائد پروازوں نے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کیا۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث 27 فروری سے پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند تھی۔ خاص طور پربھارت سے آنے اور جانے والی پروازوں کیلئے بھی اوور فلائنگ مکمل طور پر بند تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج صبح پاکستان کی  فضائی حدود مکمل طور پر بحال کرنے کا نوٹم جاری کیا۔

اوور فلائی کی بندش ختم ہونے کے بعد لاہور سے نئی دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا، ارمچی کی پروازیں بھی بحال ہوگئی ہیں۔

یاد رہے رواں سال 27 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں دشمن کے دو طیارے مار گرائے گئے تھے۔

سی اے اے نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور اور ملتان  سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر  فضائی آپریشن بند کرنے کےاحکامات دیے۔ اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں روک دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر عائد پابندی ختم


متعلقہ خبریں