اسٹاک مارکیٹ میں 13 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 13 پوائنٹس کے اضافہ پر ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے دوسری روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 133 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 33 ہزار 91 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے آغاز میں تو کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا تاہم تین گھنٹے بعد مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 353 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32 ہزار 605 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کھانے کے وقفہ کے بعد ایک بار پھر کاروبار میں تیزی نظر آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 13 پوائنٹس کے اضافہ پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 714 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 119,497,230 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,279,587,190 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 714 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم آج مارکیٹ میں کچھ بہتری نظر آئی اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی رہی۔

 


متعلقہ خبریں