شہباز شریف کے داماد کے ریڈ وارنٹ کیلئے دوبارہ کارروائی کا آغاز


قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعلی شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے دوبارہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے علی عمران یوسف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست ہیڈ کوارٹرز کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صاف پانی کمپنی کیس میں بھاری مالی بے ضابطگی کے  معاملے  میں ملوث علی عمران کے ریڈ ورانٹ جاری کروانے کے لیے نیب لاہور نے ایک بار پھر نیب ہیڈکوارٹر کو درخواست دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیب نے درخواست کے ہمراہ علی عمران یوسف کے خلاف تمام دستاویزات بھی لف کی ہیں۔

نیب لاہور نے بائیس اپریل دو ہزار انیس کو بھی علی عمران کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر کو لیٹر لکھا تھا لیکن علی عمران کے ابھی تک ریڈ ورانٹ جاری نہ ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی کے داماد کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد انکی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔

شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف صاف پانی کیس  میں اشتہاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق علی عمران پر صاف پانی کمپنی سے 12 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر کرائے کی مد میں وصول کرنے اور مالی بے ضاطبگیوں کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کے داماد کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم


متعلقہ خبریں