ڈالر 19 پیسے، فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: ڈالر میں آج ملا جلا رجحان رہا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 160 روپے سے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 160 روپے 50 پیسے پر برقرار رہی۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید توانا ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ کے بعد سونے کی بھی اونچی چھلانگ دیکھنے میں آئی اور سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح 83 ہزار 800 پر پہنچ گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 159 روپے 86 پیسے سے بڑھ کر 160.05 روپے کا ہوگیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں سونا فی تولہ ہزار روپے ،امریکی ڈالر 1روپے سات پیسے مہنگا

کرنسی ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ روز کی قیمت 160 روپے 50 پیسے پر ہی بند ہوا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 200 روپے اضافہ کے بعد 83 ہزار 800 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 28 روپے اضافے سے 71 ہزار 828 روپے پر پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں