ٹی وی اینکرمرید عباس کی سرمایہ کاری سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی

مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان عدالت سے فرار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں  قتل ہونے والے  ٹی وی اینکرمرید عباس کی  قتل کی واردات سے دوروز پہلے کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے۔ یہ آڈیو ریکارڈنگ مبینہ طور پرایک انویسٹر کی مقتول مرید عباس کے ساتھ گفتگو کی ہے۔

مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں عاطف زمان کے رویہ اور پیسوں کے حوالے سے ایک سرمایہ کار سے بات چیت  ہے ۔ آڈیو ریکارڈنگ میں مرید عباس کہہ رہے ہیں کہ عاطف زمان بہت زیادہ جھوٹ بولتا ہے، فلمی کہانیاں سناتا ہے۔

اس پر سرمایہ کار مرید عباس سے کہتا ہے کہ میں عاطف زمان سے اپنا منافع مانگتا رہوںگا، لوگوں کو پیسے واپس کرنا ہیں۔

مرید عباس کہتے ہیں کہ  آپ بھی عاطف سے اپنےمنافع کا مطالبہ کرتے رہیں، میں آپکو اپڈیٹ کرتا رہوں گا،عاطف زمان میرے فلیٹ کے اوپر والے فلیٹ میں رہتا ہے، ہم دونوں نے فلیٹ ساتھ خریدا تھا،ڈیڑھ کروڑ کے فلیٹ کی کیا اوقات جب معاملہ 100 کروڑ کا ہو۔

ٹی وی اینکر مرید عباس کہتے سنائی دیتے ہیں کہ خضر کی مدد سے عاطف کی لوکیشن ٹریس کی وہ ناران کاغان گیا ہی نہیں تھا، لوکیشن حب اور پھر ایپٹ آباد کی آئی تھی، یہ وہی تھا۔ عاطف بہت جھوٹا ہے قرآن سر پر بھی رکھ کر بولے گا تو یقین نہیں کرونگا۔عاطف فلمی کہانیاں سنارہا ہے میں ایک بندے کو ٹھوک کر آیا ہوں۔

مرید عباس یہ بھی کہتا ہے کہ عاطف واپسی پر پندرہ لاکھ لایا تھا جو خضر کا ادھار تھا وہ واپس کردیا۔

سرمایہ کار مرید عباس سے کہتا ہے کہ عاطف سے منافع لینا ہے اور پھر پیسے بھی واپس نکلوانے ہیں۔

ہم نیوز نے عاطف زمان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف زمان کانیا ناظم آباد میں120گزکاپلاٹ نکل آیا ،مریدعباس کے دوستوں نے مرید سے رقم کا مطالبہ کیاتو عاطف زمان نےپلاٹ کی فائل تھما دی۔ مرید عباس کے دوست معاذ،ثقلین اورعلی نے50لاکھ کی رقم انویسٹ کی تھی۔

عاطف زمان نے 34 لاکھ  روپےکے پلاٹ کی فائل دے کر انوسٹرز کو رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ، ملزم عاطف زمان سے انوسٹرز رمضان المبارک سےرقم کی واپسی کامطالبہ کررہےتھے۔ نیا ناظم کے پلاٹ کی فائل کے کاغذات مکمل نہ ہونےپرسرمایہ کارکوچونا لگا۔

اسی طرح خيابان نشاط پربھی  عاطف زمان کے دو فیلٹ ہیں،جس فیلٹ میں مرید عباس کی رہائش تھی اس کامالک بھی عاطف زمان تھا ، عاطف زمان کےپاس نيشنل ہائي وےپر2ايکڑزمين ہے اور چارلگژری گاڑياں بھی  ہيں۔

یہ بھی پڑھیے: مرید عباس قتل، ملزم عاطف جعلساز نکلا


متعلقہ خبریں