صدر ٹرمپ کا گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات کا عندیہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتظامیہ گوگل کے خلاف غداری کے الزامات کا جائزہ لے گی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے کھرب پتی امریکی پیٹر تھیل کا خیال ہے کہ گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ پیٹر تھیل نے گوگل پر چینی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے، وہ ایک عظیم اور شاندار انسان ہے جو اس موضوع پر کسی بھی شخص سے بہتر گرفت رکھتا ہے۔

ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ امریکی انتظامیہ اس سارے معاملے کا جائزہ لے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی امریکی صدر نے گوگل پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اس کے نیوز سرچ میں دھاندلی کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خبریں پیش کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں