ناخلف بیٹے اور رحم دل ماں کی داستان


لاہور:زمین کیوں نہ کانپی، آسمان کیوں نہ پھٹا؟ لاہور میں ناخلف بیٹے کا بوڑھی ماں پر بیہمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیاہے،بدبخت بیٹےنے کلہاڑی سے وار کرکےاپنی ماں کو زخمی کردیا۔

پولیس نے ماں پر تشدد کرنے والے بد بخت بیٹے کو گرفتار کیا تو رحم دل ماں نے منتیں کرکے بیٹے کو رہائی دلوائی ناخلف بیٹے اور رحم دل ماں کی داستان نے لوگوں کو آبدیدہ کردیا۔

نامور شاعر انور مسعود نے پنجابی زبان میں کمال شعر کہا ہے ماں دا پیار سمندروں ڈونگا، انت کسے نئیں پایا(ماں کے پیار کی حد کیا ہے، کوئی نہ جان سکا)۔ اس شعر کی جیتی جاگتی مثال آج لاہور شہر میں دیکھی گئی ۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ظالم بیٹا، بوڑھی ماں پر بیہمانہ تشدد کر رہا تھا کہ شہری نے 15 پر پولیس کو اطلاع کردی۔ ڈولفن فورس مسیحا بن کر پہنچی تو بد بخت بیٹا، بوڑھی ماں پر کلہاڑیوں کے وار کر رہا تھا۔

ڈولفن اسکواڈ نے فی الفور بیٹے سے ماں کی جان چھڑاوئی اور ابتدائی طبی امداد کے لیے 1122کو بھی بلا لیا۔بروقت اقدام سے ضعیف العمر ماں کو طبی امداد کے ذریعے بچا لیا گیا۔

لاہور پولیس نے ناخلف بیٹے کو گرفتار کیا تو رحم دل ماں نے اس کی رہائی کے لئے منتیں شروع کردیں۔ ماں کے معاف کرنے اور بیٹے کے خلاف کارروائی سے انکار پر پولیس نے بیٹے کو رہا کردیا۔

بیٹے کی جانب سے بد ترین تشدد کے باوجود رحم دل ماں کی معافی نے کئی آنکھیں اشکبار کردیں۔

یہ بھی پڑھیے: جادو کے لیے اپنے ہی کمسن بچوں کو جلانے والی ’ماں‘ گرفتار


متعلقہ خبریں