غریب ڈرائیور کے شناختی کارڈ سے ایک کروڑ کی ٹرانزکشن

سال 2019 میں مزید 10 کروڑ افراد غریب ہوئے، ماہر معاشیات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ٹرالر ڈرائیور کے شناختی کارڈ کے ذریعے ایک کروڑ 39 لاکھ روپے کی ٹرانزکشنز پر ایف بی آر نے نوٹس بھیج دیا۔

ایک طرف جعلی اکاؤنٹس کے انکشافات کا ناختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف شناختی کارڈز کے ذریعے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ سامنے آ رہی ہیں۔ رکشہ ڈارئیور، فالودہ والا، سرکاری ملازم کے جعلی اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کے انکشافات کے بعد اب ٹرالر ڈرائیور کے شناختی کارڈ کے ذریعے ایک کروڑ 39 لاکھ 49 ہزار 5 سو روپے کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا۔

ایف بی آر نوٹس کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے موضع ٹبہ گہلی کے رہائشی محمد عمر کے شناختی کارڈ کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد رقم کی ٹرانزکشن کی گئی جس پر محمد عمر کو 69 ہزار 748 روپے کے ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا۔

دوسری جانب غریب ڈرائیور محمد عمر کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب لوگ ہیں اور اگر اتنی بڑی رقم ان کے پاس ہوتی تو وہ ڈرائیور نہ ہوتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں مختلف غریب افراد کے نام سے جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا یا پھر شناختی کارڈز کے ذریعے کے بھاری رقوم کی ٹرانزکشنز کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا انکشاف

گزشتہ سال نومبر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 30 بے نامی اکاؤنٹس کا پتہ چلایا تھا جن کے ذریعے تقریباً 10 ارب روپے کی ٹرانزکشن ہوئی تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختونخوا کے مطابق 12 سے 15 ہزار روپے ماہوار پر کام کرنے والے 8 گھریلو ملازمین کے نام پر بے نامی اکاؤنٹس کا پتہ لگایا گیا۔


متعلقہ خبریں