نامی گرامی کرکٹرز بڑھاپے میں کیسے نظر آئیں گے؟ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل


بوتل کیپ چیلنج کے بعد سماجی رابطوں کی مخلتف ویب سائٹس پر ’ فیس ایپ چیلنج ‘ نے کھلاڑیوں، اداکاروں اور مخلتف شعبہ ہائے زندگی کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر پر وائرل اس چیلنج میں صارفین فیس ایپ کے ذریعے اپنی تصاویر کو بڑی عمر اور بڑھاپے کی تصویر میں تبدیل کر کے شیئر کر رہے ہیں۔

 

بھارتی کپتان ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی، بمراہ، چہل، جڈیجا، پاکستان کے بابر اعظم، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر اور کئی دیگر کھلاڑیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور میڈیا انڈسٹری کے کئی معروف اداکار بھی اس چیلنج میں شامل ہیں۔

اس چیلنج میں حصہ ڈالتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عالمی کپ 2019 کے فائنل میں شریک انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

صارفین نے کرکٹ ٹیموں کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی تصاویر کو اس ایپ کے ذریعے تبدیل کیا ہے اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو بوڑھا دیکھ کر مداح مزے مزے کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں کرکٹرز کی فیس ایپ کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں وہی  فٹ بالرز, ٹی وی اینکرز اور کئی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی بھی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی فیس ایپ سے تبدیل کی گئی تصویر بھی صارفین میں کافی مقبول ہوئی


متعلقہ خبریں