عید الاضحیٰ پر پانچ چھٹیاں متوقع


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔

12 اگست کو عید ہونے کا مطلب ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی ملازمین کو کم از کم پانچ روز کی چھٹیاں ملیں گی کیوں کہ 12 اگست کو پیر ہے اور اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کو چھٹیاں ہوتی ہیں۔

اگر حکومت دو روز کی چھٹیوں کا بھی اعلان کرتی ہے تب بھی پانچ ہی چھٹیاں ہوں گی کیوں کہ عید کے تیسرے روز 14 اگست کا دن ہوگا۔

پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن کی دیگر اسلامی ممالک نے بھی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیلنڈر ایپ کو او آئی سی منظور کروانے کی کوشش کی جائے گی اور انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اسے تسلیم کرلیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی ایپ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے موبائل فون کے ذریعے ادائیگیاں کی جاسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ سے دکان سے دال خریدنے سے لیکر گاڑی خریدنے تک ادائگیاں موبائل کے ذریعے کی جاسکیں گی۔


متعلقہ خبریں