پیرس سے لاہور آنے والی پرواز کی سیالکوٹ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ

ملائیشیا میں طیارے کی ضبطگی، پی آئی اے اورکمپنی کےمعاملات طے

لاہور: پیرس سے لاہور آنے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز 734 سیالکوٹ ایئر پورٹ پر تین گھنٹے انتظار کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

پرواز روانہ ہونے پر تین گھنٹوں سے اذیت میں مبتلا مسافروں نے سکھ کا سانس لیا جن میں 15 شیر خوار بچوں سمیت 357 لوگ شامل تھے.

تفصیلات کے مطابق پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 734 کو صبح 08:35 پر ہنگامی طور پر سیالکوٹ اتار لیا گیا تھا۔

ایمرٹس ایئر کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 624 کا رخ بھی کراچی کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرندوں کی بہتات تھی جس کے باعث سول ایوی ایشن کی جانب سے طیاروں کی لینڈنگ کو روک دیا گیا تھا اور پروازوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں