شہدائے کرائسٹ چرچ کے لواحقین بنیں گے شاہ سلمان کے مہمانان خاص

موجودہ ماحول میں جی ٹوینٹی ممالک کی کانفرنس انتہائی اہم ہے، سعودی فرمانروا

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود کی خصوصی ہدایت پر سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کے لواحقین امسال فریضہ حج کی ادائیگی ’مہمانان خادم حرمین شریفین‘ کے تحت کریں گے۔ ان کی تعداد 200 ہوگی۔حج و عمرے کے حوالے سے منعقدہ سالانہ مہمانان خادم حرمین شریفین پروگرام کی نگرانی اور اس پر عمل درآمد کی ذمہ داری اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کی سعودی وزارت کے پاس ہے۔

سانحہ کرائسٹ چرچ: پاکستان میں یوم سوگ، پرچم سرنگوں

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں 15 مارچ کوسفید فام نسل پرست دہشت گرد نے نماز جمعہ کی تیاریوں میں مصروف مسلمانوں پر اندھا دھند گولیاں برسا کر 51 کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’SPA‘ کے مطابق پروگرام کے نگران اور سعودی وزیر برائے اسلامی امور دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے المناک سانحہ کے متاثرین کی میزبانی مملکت سعودی عرب کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جو وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس کے مرتکبین کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کے سلسلے میں کر رہی ہے۔

سانحہ کرائسٹ چرچ: عالمی میڈیا میں پاکستانی ہیرو کے چرچے

انہوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی کارروائی تمام آسمانی کتب کی تعلیمات اور انسانی اقدار کی صریحاً خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں سعودی عرب کے سفارتخانے واقع نیوزی لینڈ کے ذریعے تمام افراد کی آمد اور ان کے لیے ممکنہ سہولیات و خدمات پیش کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں