جج ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار


اسلام آباد: احتساب عدالت کے سابق جج محمد ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث میاں طارق کو گرفتار کرکے سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ملزم کو بکتر بند گاڑی میں انتہائی سخت سیکورٹی میں لایا گیا ہے۔

کچھ روز قبل معاملے پر ارشد ملک نے بیان حلفی جاری کیا تھا جس کے مطابق میاں طارق وہ شخص ہے جس نے انہیں ان کی 16 سال پرانی جوڑ توڑ کر بنائی گئی غیر اخلاقی ویڈیو دکھائی۔

جج ارشد ملک کے مطابق میاں طارق سے ان کا رابطہ برسوں پہلے ان کی ملتان میں تعیناتی کے دوران ہوا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اچھا ہوا مگر یہ ویڈیو جج کو دکھا کر بلیک میل کرنے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟

انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف کو بےگناہ ہوتے ہوئے بھی زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟

مریم نواز نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہو گی؟


متعلقہ خبریں