پنجاب میں جرائم کا بازار گرم


لاہور: صوبہ پنجاب میں جنوری 2019 سے جون 2019 کے درمیان مختلف شہروں میں 1600 سے زائد افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں 2035 افراد کو قتل کرنے کی نیت سے زخمی کیا گیا۔

صوبہ پنجاب میں اغواء اور اغواء  برائے  تاوان کی وارداتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور چھ ماہ کی قلیل مدت میں ان جرائم میں پانچ ہزار آٹھ سو 62 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

اسی طرح صوبے بھر میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران زیادتی کے چودہ سو 45 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 67 واقعات رونما ہوئے۔

راہزنی کے واقعات کی تعداد بھی کم نہیں ہے، چھ ماہ میں پنجاب میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے 9 ہزار 940 واقعات ہوئے۔

ڈکیتی اور چوری کی چھ ہزار سات سو وارداتیں بھی ریکارڈ کا حصہ بنیں۔

رپورٹ کے مطابق سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران دو لاکھ ایک ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا۔


متعلقہ خبریں