اسٹاک مارکیٹ 9 پوانٹس اضافہ کے ساتھ بند

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ملا جُلا رجحان رہا تاہم اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 972 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی 100 انڈیکس 107 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 379 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

مارکیٹ مثبت زون میں زیادہ دیر ٹریڈ نہ کر سکی اور جلد ہی منفی زون میں چلی گئی۔ کاروبار کے دوران دوپہر دو بجے تک 100 انڈیکس انتہائی منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا اور انڈیکس 136 پوائنٹس کمی کے ساتھ 32 ہزار 836 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دن بھر کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 93,840,980 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,515,352,080 بنتی ہے۔

گزشتہ روز منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان تھا تاہم کاروبار کا اختتام 13 پوائنٹس کے معمولی اضافہ پر ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 714 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم منگل کو مارکیٹ میں کچھ بہتری نظر آئی اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی رہی۔

 


متعلقہ خبریں