مراد سعید نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں بدعنوانی کی انتہا کردی

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کفایت شعاری کی مثال قائم کرتے ہوئے اب تک قومی خزانے سے کوئی رقم استعمال نہیں کی۔

وفاقی حکومت نے وزارت مواصلات کی گیارہ ماہ کی کارکردگی اور اخراجات رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مراد سعید نے ٹی اے ڈی اے، گاڑی اور پٹرول کی مد میں وزارت کا اب تک کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا۔

ایسا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی بھی وزارت کا خرچ اتنے مہینوں میں صفر رہا ہو۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس وزارت کی آمدن میں بھی ریکارڈ 51 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ محض 11 ماہ میں محصولات 43 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے اب تک 7 ارب روپے سے زائد رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ریکوری کی مد میں کوئی رقم خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی تھی۔ جبکہ صرف گاڑی اور پٹرول کا خرچ 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ دور حکومت میں وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے لاکھوں روپے محض ٹی اے ڈی اے کی مد میں وصول کیے گئے تھے۔ سابق وفاقی وزیر نے 35 لاکھ 91 ہزار روپے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری نے 48 لاکھ 52 ہزار خرچ کیے تھے۔

موجودہ دور حکومت میں  تجاوزات کے خلاف مہم کے ذریعے بھی اربوں روپے کی رقم وصول کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وزارت کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ای بلنگ، ای ٹینڈرنگ اور موبائل ایپ جیسی سہولیات ادارے میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے کئے گئے اہم اقدامات ہیں۔


متعلقہ خبریں