مالی سال 2019: تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مرکزی بنک

پاکستان: درآمد و برآمد کنندگان کے لیے خوشخبری

۔—فائل فوٹو۔


اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے  تجارتی خسارہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسٹیٹ بنک کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مالی سال 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا۔اس کے برعکس مالی سال 2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19ارب 90کروڑ ڈالر تھا۔

مرکزی بنک کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ مالی سال 2019میں تجارتی خسارے میں 11 فیصد کمی ہوئی ۔مالی سال 2019 میں تجارتی خسارہ 28 ارب 21کروڑ ڈالر رہا۔

اسی طرح مالی سال  2019 میں درآمدات میں  بھی  7فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ مالی سال 2019 میں 52 ارب 43 کروڑ ڈالرکی درآمدات ہوئیں۔اس کے برعکس مالی سال 2018 میں 56 ارب 60 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019 میں برآمدات  میں بھی 2فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مالی سال 2019 میں برآمدات کا حجم  24 ارب 21کروڑ ڈالر  کا رہا۔ اس کے برعکس مالی سال 2018 میں برآمدات 24ارب 76 کروڑ ڈالر تھی۔

مرکزی بنک کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ مالی سال 2019 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم میں بھی 10فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2019 میں سمندر پار پاکسستانیوں نے  21ارب 84کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

یہ بھی پڑھیے: بجٹ خسارہ 5.6 فیصد رہنے کا امکان، 2019 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری


متعلقہ خبریں