فلو ر ملز ایسوسی ایشن کا آٹے کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان


پنجاب کی فلو ر ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کردیاہے ۔ انہوں نے یہ اعلان آج وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات لاہور میں ہوئی۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ صوبے میں نہ آٹے کی قلت ہو گی اورنہ ہی  قیمت میں اضافہ کریں گے۔

فلورملز ایسوسی ایشن کے وفد کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت نہ بڑھنے سے روٹی کے نرخ بھی نہیں بڑھیں گے۔

فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ٹیکس کا مسئلہ حل کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے ٹیکس کے نفاذ کے بارے میں ہمارا موقف بہترین انداز میں وفاقی حکومت تک پہنچایا۔

فلور ملزایسوسی ایشن کے وفد کی طرف سے کہا گیاکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے جذبے اور کاوشوں کو سراہتے ہیں،عوام کو ریلیف دینے کی کاوشوں میں آپ کے شانہ بشانہ چلیں گے۔

وفد کا کہنا تھاکہ سردار عثمان بزدار عام آدمی کے مسائل کا ادراک اور درد رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ہماری اپنی حکومت ہے،عوام کی فلاح کے مشن میں حکومت کے سا تھ ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے-فلو ر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

سردار عثمان احمد خان  بزدار نے کہا کہ آٹے کے نرخ نہ بڑھانے سے عوام پر معاشی بوجھ نہیں پڑے گا۔ پنجاب حکومت فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گیآپ کا کوئی بھی مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔میں یہاں صرف عوام کی خدمت کے لئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: فلور ملز مالکان کی ہڑتال کی دھمکی، ملک میں آٹے کے بحران کا خدشہ


متعلقہ خبریں