ٹی وی اینکر مرید عباس کے  قتل میں  ملوث ملزم عاطف زمان اسپتال سے ڈسچارج

مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان عدالت سے فرار

ٹی وی اینکر مرید عباس کے  قتل میں  ملوث ملزم عاطف زمان کومجسٹریٹ کےحکم پرفی الحال اسپتال میں ہی رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی طرف سے ملزم کو ڈسچارج کرنے کی اطلاع پر پولیس تفتیشی ٹیم نجی اسپتال پہنچی لیکن بعد ملزم کو اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ ہوا۔

اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کے ملزم عاطف زمان کی حالت سنبھلنے لگی۔ پولیس کےمطابق نجی اسپتال نے اس حوالے سے پولیس حکام سے رابطہ کیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ملزم عاطف زمان کو ڈس چارج کردیا گیا ہے ۔

اسپتال کی اطلاع پر پولیس کی تفتیشی ٹیم ملزم کو تحویل میں لینےکے لئے اسپتال پہنچ گئی ۔تفتیشی ٹیم  نے ملزم سے ملنے کے علاوہ اسپتال انتظامیہ سے بات چیت کی ۔

بعد میں مجسٹریٹ کے حکم پر ملزم کو فی الحال اسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ ہوا۔9جولائی کوکراچی کےعلاقےڈیفنس میں اینکرمریدعباس سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  ٹی وی اینکرمرید عباس کی  قتل کی واردات سے دوروز پہلے کی آڈیو ریکارڈنگ  بھی گزشتہ روز سامنے آئی تھی۔ یہ آڈیو ریکارڈنگ مبینہ طور پرایک انویسٹر کی مقتول مرید عباس کے ساتھ گفتگو کی ہے۔

مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں عاطف زمان کے رویہ اور پیسوں کے حوالے سے ایک سرمایہ کار سے بات چیت  ہے ۔ آڈیو ریکارڈنگ میں مرید عباس کہہ رہے ہیں کہ عاطف زمان بہت زیادہ جھوٹ بولتا ہے، فلمی کہانیاں سناتا ہے۔

اس پر سرمایہ کار مرید عباس سے کہتا ہے کہ میں عاطف زمان سے اپنا منافع مانگتا رہوںگا، لوگوں کو پیسے واپس کرنا ہیں۔

مرید عباس کہتے ہیں کہ  آپ بھی عاطف سے اپنےمنافع کا مطالبہ کرتے رہیں، میں آپکو اپڈیٹ کرتا رہوں گا،عاطف زمان میرے فلیٹ کے اوپر والے فلیٹ میں رہتا ہے، ہم دونوں نے فلیٹ ساتھ خریدا تھا،ڈیڑھ کروڑ کے فلیٹ کی کیا اوقات جب معاملہ 100 کروڑ کا ہو۔

ٹی وی اینکر مرید عباس کہتے سنائی دیتے ہیں کہ خضر کی مدد سے عاطف کی لوکیشن ٹریس کی وہ ناران کاغان گیا ہی نہیں تھا، لوکیشن حب اور پھر ایپٹ آباد کی آئی تھی، یہ وہی تھا۔ عاطف بہت جھوٹا ہے قرآن سر پر بھی رکھ کر بولے گا تو یقین نہیں کرونگا۔عاطف فلمی کہانیاں سنارہا ہے میں ایک بندے کو ٹھوک کر آیا ہوں۔

مرید عباس یہ بھی کہتا ہے کہ عاطف واپسی پر پندرہ لاکھ لایا تھا جو خضر کا ادھار تھا وہ واپس کردیا۔

سرمایہ کار مرید عباس سے کہتا ہے کہ عاطف سے منافع لینا ہے اور پھر پیسے بھی واپس نکلوانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی وی اینکرمرید عباس کی سرمایہ کاری سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی


متعلقہ خبریں