چیئرمین سینیٹ نے ریکوزیشن اجلاس کی کارروائی کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگ لیا


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے چئیرمین کی تبدیلی کے لیے  ریکوزیشن اجلاس کی کارروائی پرامن طریقے سے چلانے کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگ لیا ہے۔

آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق سے ملاقات ہوئی جس میں اجلاس کی کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ راجہ ظفر الحق نے چیئرمین سینیٹ پر واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر اکیلے مشاورت یا فیصلہ نہیں کر سکتا، مشاورت تو تمام پارلیمانی رہنماؤں سے مل کر کی جا سکتی ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالات  کا  جواب دیتے ہوئے راجہ  ظفر الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ ریکوزیشن اجلاس سے متعلق مشاورت کے لئے آئے تھے
میں نے کہا ہے اکیلے مشاورت نہیں کر سکتا، انہیں کہا ہے سب سے مل کر مشاورت کی جائے۔

دوسری طرف پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی ہے، اپوزیشن کی نمبر گیم مکمل ہےاوربیرون ملک موجود ارکان کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج رات تمام بیرون ملک موجود تمام ارکان واپس پہنچ جائیں گے اور اپوزیشن حکومت کو شکست دے گی۔

ایک سوال کے جواب میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی باتیں سب نے سنی ہیں،وزیراعظم نے بھی کہا کہ اپوزیشن کو شکست دیں گے،اپوزیشن کی اکثریت ہے، ہارس ٹریڈنگ کے علاوہ کیسے شکست دی جا سکتی ہے؟

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی :  اپوزیشن کے 65 سینیٹرز قائم و دائم ہیں،مشاہد حسین سید


متعلقہ خبریں