اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی برآمد پر پابندی لگا دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ گندم کی برآمد پر پابندی آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث لگائی گئی ہے۔

ای سی سی کی طرف سے یہ پابندی آج مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کی روک تھام کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کردی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سال 20-2019 کے لیے تمباکو کی کم از کم قیمت کا تعین بھی کر دیا گیا۔اجلاس میں بوئنگ طیاروں کے آئی ایف سی سسٹم کے لیے پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کی سمری بھی منظور کرلی گئی۔

ای سی سی کی طرف سے کہا گیاہے کہ پی آئی اے کو دستیاب وسائل سے 70 کروڑ روپے خرچ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اجلاس میں شماریات کے لیے قیمتوں کے تعین میں بیس ایئر 16-2015 مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ غیر نقصان دہ ایلومینیئم ویسٹ اور اسکریپ کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے: کابینہ اجلاس: پیٹرول کی قیمت پر ای سی سی کےفیصلےکی توثیق


متعلقہ خبریں