گلگت: مہم جوئی کے دوران ہسپانیہ کا کوہ پیما ہلاک


گلگت کے علاقے نگر ہسپر میں ہسپانیہ (اسپین) سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ کوہ پیما مہم جوئی کے دوران  ہلاک ہو گیا ہے۔ پاک فوج نے ہلاک ہونے والے کوہ پیما کی میت  نگر پہنچا دی ہے

تفصیلات کے مطابق نگر کی نواحی وادیٔ  ہسپر میں غیر ملکی کوہ پیما جینیٹ سلووجیزک اس وقت ہلاک ہوا جب وہ وادی ہسپر میں کوہ پیمائی کررہا تھا۔ غیرملکی کوہ پیماء کا تعلق ہسپانیہ (اسپین ) سے تھا۔

ذرائع کا کہناہے کہ پاک آرمی نے غیر ملکی کی میت کو ریسکیو کرکے نگر پہنچا دیا۔ میاں بیوی کوہ پیماء ہسپر گلئیشر میں ٹریکنگ کے لئے آئے تھے۔

یاد رہے گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بالائی علاقے آٹر میں غیر ملکی کوہ پیما گزشتہ ماہ  برفانی تودے کی زد میں آگئے ، چار غیر ملکی کوہ پیما زخمی ہوگئے ، جبکہ مقامی ٹوور آپریٹر لاپتہ ہو گیا تھا۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے سیاح ضلع غذر کے علاقہ  آشکومن میں واقع ’میلون جونز‘ نامی چوٹی کو سر کرنے کے لئے پاکستان آئےتھے۔

چاروں غیرملکی سیاح پہاڑی کو سر کرنے کے لئے نکلے،برفانی تودے کی زد میں آنے سے چاروں سیاح زخمی ہو گئے جنھیں ریسکیو کر لیا گیا ۔

اد رہے کہ گزشتہ سال بھی ہنزہ کی الترسر ٹاپ پر پھنسے ہوئے دو غیر ملکی سیاحوں کو بچا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فوج نے الترسر ٹاپ پر پھنسے دو سیاحوں کو زندہ بچا لیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے ہنزہ کی الترسر ٹاپ پر پھنسے دو غیرملکی سیاحوں کو زندہ بچا لیا جبکہ ایک سیاح برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنزہ کے قریب 19000 فٹ بلند الترسر چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے تین غیرملکی سیاح پھنس گئے تھے۔

پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر نے خراب موسم کے باوجود ریسکیو آپریشن شروع کیا، آسٹریا کا کوہ پیما کرسٹین ہیوبر برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا جبکہ برطانوی کوہ پیما بروس نارمینڈ اور ملر ٹموتھی کو زندہ ریسیکو کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: غذر:چوٹی سر کرنے کی کوشش میں چار غیر ملکی کوہ پیما زخمی


متعلقہ خبریں