چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو عہدے سے نہیں ہٹایا جا رہا، نعیم الحق

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا، وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے ‘‘۔

 

یاد رہے  چیئرمین شبر زیدی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ٹیکس و ریونیو لگائے جانے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا تھا کہ نئے چئیرمین ایف بی آر کے لیے جہانزیب خان اور یونس ڈھاگا کے نام  زیر غور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ عمران خان اس پر خود فیصلہ کریں گے، وہ اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتے ۔

یاد رہے دو ماہ قبل ماہر معاشیات شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں