قطر نے پاکستانی چاول کی درآمدات پر عائد پابندی ختم کر دی

rice

چاول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ


اسلام آباد: قطر نے پاکستانی چاول پرعائد پابندی ختم کرکے درآمدات کی اجازت دے دی۔

چاول کی درآمدات پر عائد پابندی  ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن ان چیف رائیس ایکسپورٹرز عبدالرحیم جانو نے کہا کہ پاکستان پہلے مرحلے میں 50 ہزار ٹن چاول قطر کو برآمد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال تک چاول کی برآمدات کو دو سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائےگا۔

عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان قطر کو پانچ لاکھ ٹن چاول برآمد کرتا تھا کوشش کریں گے دوبارہ مارکیٹ بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے قطر نے پاکستانی چاول پر پابندی عائد کردی تھی۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر مشیر تجارت نے کہا کہ قطر کی منڈیوں میں چاول کی برآمدات سے فائدہ اٹھا کر اگلے پانچ سال تک چاول کی برآمدات کا حجم دو سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور انڈونیشیا میں اضافی مارکیٹ رسائی سے چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ چاول کی برآمدات کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع حکمت عملی بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں