اسمگلنگ کیخلاف بھرپور کارروائی کا امکان


کراچی: پاکستان بھر میں اسمگلنگ کے خلاف جلد بھرپور کارروائی کا امکان ہے جس میں قانون نافذ کرنے والی مختلف فورسز حصہ لیں گی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ محکمہ کسٹمز، رینجرز اور  ایف سی کی مدد سے چھاپوں کا سلسلہ شروع کرے گا۔ کارروائی کے دوران زیادہ تر چھاپے گوداموں پر مارے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی کو وزیرِاعظم عمران خان نے انسداد اسمگلنگ اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ؛کسٹم انٹیلی جنس حکام کی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اجلاس کے شرکاء کو ملکی صنعت کو پہنچنے والے نقصانات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ وزارتِ تجارت، داخلہ اور ایف بی آر کی جانب سے دی گئی تھی جس میں انسداد اسمگلنگ کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی وزارت داخلہ، ایف بی آر اور کامرس و فنانس ڈویژن   ارکان پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں