ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں مسترد

چین سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد کو امریکی ایوان نمائندگان نے مسترد کردیا۔ ایوان نمائندگان کے 332 اراکین میں سے 95 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسپیکر نینسی پلوسی اور ڈیموکریٹس کی مخالفت کے باوجود ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے الگرین نے قرارداد پیش کی۔

الگرین اس سے قبل دسمبر 2017 اور اس کے ایک ماہ بعد صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کرنے کی قرارداد پیش کر چکے ہیں۔

امریکہ: صدر ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان کے خلاف قرارداد مذمت منظور

امریکی ایوان نمائندگان میں اس وقت ری پبلکن پارٹی کا کنٹرول تھا جس کی وجہ سے دونوں مرتبہ پیش کی جانے والی قرار دایں مسترد ہو گئی تھیں۔

امریکی ایوان نمائندگان میں اس وقت ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے لیکن اس کے باوجود پیش کردہ قرار داد مسترد ہوگئی ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ ڈیموکریٹس 2016 کی انتخابی مہم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روس سے مبینہ تعلقات سمیت دیگر مالی امور کے حوالے چھان بین کرانے کے حق میں ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اسی ضمن میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں تک حقائق لے کر جائیں گے ہم جائیں گے اور اس میں ہمیں کوئی قباحت بھی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں