پی ایچ ایف کا منظور جونئیر کو چیف سیلکٹر بنانے کا فیصلہ

پی ایچ ایف کا منظور جونئیر کو چیف سیلکٹر بنانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی کھیل کی بحالی کے لئے سیلکشن کمیٹی میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 1984 اولمپکس کے فاتح منظور جونئیر کو قومی ٹیم کا سیلیکٹر بنایا جائے گا جبکہ پی ایچ ایف نے ذیشان اشرف اور وسیم فیروز کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ سال قومی ہاکی ٹیم بھارت میں کھیلے گئے عالمی کپ میں پری کوارٹرفائنل مرحلے سے باہر ہو گئی تھی۔

گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ توقیر ڈار اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

اس حوالے سے پی ایچ ایف کے صدر نے شکست اورقومی ہاکی ٹیم کے زوال کی تحقیقات کرنے کے لئے سابق اولیمپئن رشید جونئیر کی سربراہی کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا تھا۔

خیال رہے چار مرتبہ کا ورلڈ چمپئن پاکستان گزشتہ ورلڈ کپ میں ایک میچ بھی نہ جیت سکا تھا۔

پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر چار میچز کھیلے، تین میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔


متعلقہ خبریں