رزاق ’بولڈ‘ کلمات کی وجہ سے تنقید کی زد میں


سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبد الرزاق اپنے وقت میں جارحانہ بلے بازی کے لیے شہرت رکھتے تھے تاہم انہوں دنوں کچھ ’بولڈ‘ جملوں کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں عبدالرزاق نے شادی کے بعد پانچ، چھ افیئرز کا انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں: ’عبدالرزاق جیسے آل راؤنڈر کی کمی ہے‘

انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کا عشق ہمیشہ دو طرفہ ہی رہا ہے کبھی یک طرفہ نہیں ہوا تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس عشق کی ایک سے ڈیڑھ سال کی معیاد ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ شادی کے بعد بھی پانچ، چھ مرتبہ معاشقوں میں ملوث رہے ہیں۔

مایہ ناز آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تو بہت اچھا لگتا ہے تاہم اس کے نتائج اچھے نہیں آتے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں جب پاکستانی آل راؤنڈر تنقید کی زد میں ہیں۔ ایک ویڈیو میں انہوں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی کوچنگ کی پیشکش کی تھی۔


متعلقہ خبریں