جاپان میں اینی میشن اسٹوڈیو پر حملہ : 24 ہلاک 35 زخمی

جاپان میں اینی میشن اسٹوڈیو پر حملہ : 24 ہلاک 35 زخمی

ٹوکیو: جاپان کے شہر کیوٹو کے مقامی ’اینی میشن‘ اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور بھی زخمیوں میں شامل ہے جسے گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاپان: چاقو بردار کا حملہ، ایک طالبہ سمیت دو افراد جاں بحق

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ نا معلوم حملہ آور نے اینی میشن اسٹوڈیو میں داخل ہو کر پہلے توڑ پھوڑ کی اور اس کے بعد آتش گیر مادہ پھینک دیا جس نے پلک جھپکتے ہی آگ لگادی۔

عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق اس افسوسناک واقعہ میں اب تک 24 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ 35 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مغربی ذرائع ابلاغ نے جاپان کی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور بھی اس واقعہ میں زخمی ہوا ہے جسے گرفتار کرکے علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاپان کی پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کر کے اس ضمن میں تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں