کہا تھا جھاڑو پھرے گا، اگلے 90دن اہم ہیں، شیخ رشید

40 بندوں کی لائن لگی ہے سب جیل جائیں گے، شیخ رشید

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  نے کہا ہے ’’میں  نے کہا تھا جھاڑو پھرے گا،جھاڑو پھر گیا ہے، اگلے 90دن اہم ہیں ۔

راولپنڈی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف حمزہ شہباز کو بچانے میں ناکام ہوگئے ہیں، شاہد خاقان عباسی نہیں چاہتے تھے مریم ویڈیو ویڈیو کھیلیں، مریم نے اپنے خلاف خود کنواں کھودا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ  میں جو شہادتیں ایل این جی کے حوالے سے پیش کرنا تھیں وہ  میں نے نیب کو دے دی ہیں۔عابد سعید اورمبین  شاہد خاقان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خاندان کی مستقبل کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں دیکھ رہے ۔ بڑی باوقار خواتین کو بھی منی لانڈرنگ میں دیکھ رہا ہوں ، انہوں نے مصالحے، چورن اور دہی بڑے والے کو استمال کیا ہے، ان کو مسئلہ این آر او کا ہےجووزیر اعظم نے نہیں دینا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پہلے بھی سڑکوں پر آرہے تھے ، انہوں نے بلاول کی منتیں کیں، فضل الرحمن اسلام کے بجائے اسلام آباد کے لیے نکلیں گے تو ان کے ساتھ کوئی  نہیں نکلے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی ملاقات ٹرمپ کی سیاست کا بھی فیصلہ کرے گی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے مستبقل کے حوالے سے اہم ہے۔

حافظ سعید سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید احمدنے کہا کہ حافظ سعید دہشتگرد نہیں ہیں وہ  ایف اے ٹی ایف کے بھینٹ چھڑگئے۔

انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کے منصوبے پر ٹرین چلے گی، نالہ لئی کے راستے میں جو جن کے گھر آئیں گے ان کو پیسے ملیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے: شیخ رشید ڈیل اور ڈھیل کی بات پر قائم


متعلقہ خبریں