پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

قومی اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے آج روانہ ہو گا

فوٹو: فائل


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کا کھلاڑیوں کی حفاظت اور فٹنس میں بہتری  کیلئے اجلاس ہوا ہے ۔ 9 رکنی کمیٹی کا قومی کھلاڑیوں کے لیے میڈیکل معیار کو بہتر کرنے پرآپس میں تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے کھلاڑیوں کو انجریز سے بچاؤ کے لیےاقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگنے سے متعلق قانون کو متعارف کروانے کی تجویز بھی کرکٹ کمیٹی کو پیش کرے گی۔

کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ سمیت ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ میں حفاظتی اقدامات کو معیاری بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کی طرف سے تجاویز کرکٹ کمیٹی کو پیش کی جائیں گی۔

اس موقع پر سربراہ میڈیکل اور سپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کی حفاظت پر سمجھوتہ کیے بغیر ان کی کارکردگی میں اضافہ چاہتے ہیں۔ اس مرتبہ پہلی بار سیزن میں دل کے ٹیسٹ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر کامران بٹ، ڈاکٹر کاظم رحیم نجاد، ڈاکٹر سہیل سلیم، ڈاکٹر ریاض احمد اور ڈاکٹر ضیاء فاروقی نے شرکت کی۔

فزیو تھراپسٹ افسر بن جان، ڈاکٹر عامر خان ، ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: فٹنس کے لیے یہ چھ اصول اپنائیں


متعلقہ خبریں