ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر مزید مون سون بارشوں کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ  کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب، قلات، مردان ڈویژن تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، ڈی جی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ،  ژوب، قلات، سبی، سکھر  ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں  تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں  بدستور موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش مری 55، کوٹ ادو 47، خانیوال 14، لیہ 10، فیصل آباد 08، رحیم یار خان07، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 04، ائیرپورٹ 03، بوکرہ 02)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، جھنگ ،چکوال،  راولپنڈی 03، بھکر، جوہر آباد 02، ڈی جی خان، اٹک 01،   مظفرآباد(ائیرپورٹ31، سٹی07)، گڑھی دوپٹہ 26، راولاکوٹ 09، بالاکوٹ 28، چراٹ 24، دیر 23،  پشاور (ائرپورٹ 22، سٹی 06)، کاکول 17، مالم جبہ 10، پاراچنار 05، سیدوشریف 02، بارکھان 17، ژوب 13، سبی 07، خضدار06، جیکب آباد 10  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں