فلم سپر اسٹار کے ستارے مداحوں سے ملنے کو تیار



اسلام آباد: مومنہ اینڈ دُرید پروڈکشن اور ہم بینرز کی نئی آنے والی فلم ’سپراسٹار ‘ کے ستارے ماہرہ خان اور بلال اشرف آج شام سات بجے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں مداحوں سے ملاقات کریں گے۔

ہم انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک مومنہ اینڈ درید پروڈکشن اور ہم فلمز کی مشترکہ پیشکش  فلم سپر اسٹار کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے جبکہ فلم کے ٹریلر اور گانے کی دھوم نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ماہرہ خان اور بلال اشرف 19 جولائی کو اسلام آباد کے سینٹورس مال میں مداحوں سے ملیں گے، سپر اسٹار کی فلمی جوڑی فینز کے پیار بھرے سوالوں کا جواب بھی دے گی۔

فلم سپر اسٹار میں مائرہ خان کو ایک اسٹیج اداکارہ کے طور پر پیش کیا گیا جو فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے خواب بنتی ہے،وہیں بلال اشرف کو فلم کا ایک نامور ستارہ دکھایا گیا ہے۔

فلم  میں تھرل، رومانس اور مرکزی کرداروں کے ٹکراؤ کا خوبصورت امتزاج ہے، وہیں فلم کی موسیقی سننے والوں کو سحر میں جکڑ لیتی ہے۔

سپراسٹارفلم کے ہدایت کار احتشام الدین ہیں، ڈائیلاگ علی اور مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کئے ہیں۔


متعلقہ خبریں