بحریہ نےدھونس جمانے والا ایرانی ڈرون مار گرایا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ


واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہماری بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈرون اس وقت مار گرایا ہے جب وہ دھونس جما رہا تھا۔

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرا یا

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کو امریکی صدر نے بات چیت کے دوران بتایا کہ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز کو اس وقت اپنے دفاع میں کارروائی کرنا پڑی جب ایرانی ڈرون بحری جہاز سے تقریباً ایک ہزار گز کی دوری پہ آکر جہاز اور بحری عملے کو دھمکیاں دیتے ہوئے دھونس جمانے کی کوشش کررہا تھا۔

امریکی صدر کے مطابق بین الاقوامی پانیوں سے گزرنے والے بحری جہازوں کے خلاف یہ ایران کی جانب سے کی جانے والی تازہ ترین اشتعال انگیزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اپنے مفادات، اپنی تنصیبات اور اہلکاروں کے تحفظات کے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایرانی اقدام کی مذمت کریں کیونکہ اس نے جہاز رانی اور تجارتی سرگرمیوں میں رخنہ اندازی کی کوشش کی تھی۔

جہازوں پر حملے سے قبل ایران نے امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا تھا؟

خبررساں ادارے نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً دس بجے پیش آیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اس کے پاس اپنے ڈرون کی تباہی کے حوالے سے کسی قسم کی بھی معلومات نہیں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف جو اس وقت نیویارک میں موجود ہیں کے حوالے سے ایک خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ انہیں اس ضمن میں اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

شام کے لیے خام تیل لے جانے والا آئل ٹینکر پکڑا گیا

ایران نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ اس نے ایک ایسے غیر ملکی آئل ٹینکر کو بمعہ 12 افراد کے پکڑا ہے جو خلیج میں ایندھن اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

امریکہ کا ایک ڈرون کچھ عرصہ قبل ایران نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرکے مار گرایا تھا جس پر امریکہ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے اقدام کو بہت بڑی غلطی بھی قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں