پنجاب: دو صوبائی وزراء سے قلمدان واپس لے لیا گیا


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری اور وزیر سیاحت یاسر ہمایوں سے ان کی وزارتیں واپس لے لی گئیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ سیاحت کا محکمہ وزیر نوجوان امور تیمور خان کو سونپ دیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیر قانون راجہ بشارت کو سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ صمصام بخاری قومی اسمبلی کا الیکشن ہارنے کے بعد ضمنی الیکشن میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد وزارت اطلاعات کا قلمدان ان کے سپرد کیا گیا تھا۔

فیاض الحسن چوہان سے اس وقت استعفی لیا گیا تھا جب انہوں نے ہندوبرادری کے خلاف ایک متنازع بیان دیا تھا۔ انہوں نے بعد ازاں اپنے بیان پر معافی بھی مانگی تھی۔


متعلقہ خبریں