پناہ گزینوں کی نصف آبادی بچوں پر مشتمل

دنیا میں پناہ گزینوں کی آدھی آبادی بچوں پر مشتمل: اقوام متحدہ

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این سی ایچ آر) نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی نصف آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 111،000 بچے اکیلے یا اپنے والدین کے ساتھ دنیا کے مختلف جنگ زدہ علاقوں سے پناہ لینے کے لیے دوسرے ممالک بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

اقوم متحدہ کے رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ علاقوں سے ہر دوسرا بچہ بھاگنے پر مجبور ہوتا ہے، ان میں سے زیادہ تر بچے اپنا پورا بچپن اپنے گھروں سے دور گزارتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے بہت سارے بچے اکیلے اور اپنے والدین کے بغیر پناہ گزینوں کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ کی وجہ سے جب بچے اکیلے گھر سے بھاگتے ہیں تو ان کو بہت سارے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان میں سے بہت سے بچے انسانی سمگلروں کے ہھتے چڑھ جاتے ہیں جو بعد ازاں انہیں چند کوڑیوں کی خاطر بیچ دیتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ان پناہ گزین بچوں کی دیکھ بال پر پوری توجہ دیں کیونکہ یہی بچے کل کو اپنے جنگ زدہ ملکوں کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں