میاں طارق کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا


ملتان: جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار میاں طارق کا جرائم سے متعلق ریکارڈ بھی سامنے آ گیا۔

ہم نیوز کو حاصل ہونے والے ریکارڈ کے مطابق میاں طارق کے خلاف ملتان کے مختلف تھانوں میں 2015 سے 2018 کے درمیان دس سے زائد مقدمات درج ہیں۔

مياں طارق نے انشورنس کے پیسوں کيلئے اپنی ہی دکان میں آگ لگوائی جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: میاں طارق کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

ذرائع کے مطابق ملتان کی ابدالی روڈ کے متعدد تاجر میاں طارق اور ان کے بیٹے فیصل کی دھمکیوں سے تنگ تھے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ايف آئی اے) نے میاں طارق کے دفتر اور گھر پر چھاپے مارے جہاں سے متعدد یو ایس بیز اور  رقم برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں: جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں مزید پردہ نشین بے نقاب

اس کے علاوہ نشتر اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی ملزم کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے میاں طارق اور ان کے بیٹے میاں فیصل سے تفتیش کا دائرہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں