امریکی بحریہ نے ایرانی سمجھ کر اپنا ہی ڈرون تو تباہ نہیں کردیا؟

امریکی بحریہ نے ایرانی سمجھ کر اپنا ہی ڈرون تو تباہ نہیں کردیا؟

تہران: ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ہمارا بنا پائلٹ کوئی ڈرون تباہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں امریکی بحریہ نے غلطی سے اپنے ہی کسی ڈرون کو تباہ نہ کردیا ہو۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی بحریہ کے جنگی بحری جہاز کو دھمکی دے کر دھونس جمانے والے ایرانی ڈرون کو امریکی بحریہ نے مار گرایا ہے۔

عباس عراقجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے فکر ہے کہ یو ایس ایس باکسر نے اپنا ہی جاسوس طیارہ غلطی سے نہ مار گرایا ہو۔

بحریہ نےدھونس جمانے والا ایرانی ڈرون مار گرایا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی ڈرون بحریہ کے جنگی جہاز کے بہت قریب آگیا تھا اور فاصلہ صرف ایک ہزار گز کا رہ گیا تھا تو دفاع میں یہ کارروائی کی گئی۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد ایران نے کہا تھا کہ اس کے پاس اپنے ڈرون کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے جب کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی اپنی لاعلمی ظاہر کی تھی جب کہ وہ نیویارک میں موجود تھے۔


متعلقہ خبریں